لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک مشیر قومی سلامتی مقرر

 لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک مشیر قومی سلامتی مقرر

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) موجودہ سکیورٹی صورتحال میں وفاقی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی مقرر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تقرری کا فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک جو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر فائز ہیں کو مشیر قومی سلامتی کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک فوری چارج سنبھالیں گے ۔ وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں