بلوچستان کو سولرٹیوب ویلز کیلئے 2405 ارب دینے کی منظوری

 بلوچستان کو سولرٹیوب ویلز کیلئے 2405 ارب دینے کی منظوری

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کا اجلاس ہوا۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے لئے 50 ارب روپے کی خود مختار ضمانتوں میں جون 2026 تک توسیع اوربلوچستان میں 27,000 زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کیلئے 24.5 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کابینہ ڈویژن، خزانہ،تعلیم،داخلہ، نارکوٹکس کنٹرول،قانون وانصاف، پاورکی وزارتوں کیلئے اربوں روپے کی ضمنی گرانٹس بھی منظورکر لی گئیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق کابینہ ڈویژن کیلئے 300 ملین ،وزارت خزانہ کیلئے 1,269 ملین ،وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کیلئے 250 ملین ، وزارت داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول کیلئے 109 ملین ،وزارت داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول کیلئے 500 ملین روپے سمیت کئی وزارتوں کیلئے گرانٹس منظورکی گئیں۔ ڈسکوز کی ماہانہ کارکردگی پر نگرانی کا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں