جعفریہ کالونی میں چالیس سالہ شہری کی خودکشی

جعفریہ کالونی میں چالیس سالہ شہری کی خودکشی

لاہور ( کرائم رپورٹر)شیراکوٹ کے علاقے جعفریہ کالونی میں چالیس سالہ شہری نے اپنے گھر میں خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق متوفی گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا اور اس کی فوری شناخت ممکن نہ ہو سکی۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ضروری کارروائی مکمل کی اور میت کو ضابطے کی کارروائی کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں