بجٹ تیاری کیلئے آئی ایم ایف وفد14مئی کوپاکستان آئیگا

بجٹ تیاری کیلئے آئی ایم ایف  وفد14مئی کوپاکستان آئیگا

اسلام آباد (کامرس رپورٹر ) آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے آئی ایم ایف وفد کا 14 سے 22 مئی تک دورہ شیڈول طے پا گیا ہے۔۔۔

 باوثوق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ آئندہ بجٹ کے اہداف مقرر کر کے ڈیٹا آئی ایم ایف سے شیئر کر دیا گیا ہے اب آئی ایم ایف وفد 8 دنوں تک معاشی ٹیم کے ساتھ آئندہ بجٹ تیار کرے گا، آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی سائز 1 لاکھ 30 ہزار ارب تک مقرر کرنے کا ہدف ہے ، ایف بی آر کا ہدف 14 ہزار 2 سو ارب روپے رکھا گیا، سالانہ 10 لاکھ روپے سے زائد آمدن قابل ٹیکس مقرر کی جا سکتی ہے ، ذرائع کے مطابق رواں مالی سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 10.6 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ۔ آئندہ مالی سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب بڑھا کر 11 فیصد مقرر کرنے کا ہدف ہے ، رواں ماہ مئی کیلئے 950 ارب روپے سے زائد کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں