سیشن ججز کی سنیارٹی لسٹ جاری قیصر نذیر بٹ پہلے نمبر پر آگئے
لاہور (کورٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر بٹ سیشن ججز کی سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر آگئے ، رجسٹرار ہائیکورٹ امجد اقبال 19 ویں جبکہ سیشن جج لاہور نسیم احمد ورک 34 ویں نمبر پر آگئے۔
سیشن جج عرفان احمدسعید کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی ازسرنو سنیارٹی لسٹ مرتب کرلی، جس کا اطلاق آج سے ہوگا، نئی سنیارٹی لسٹ کے مطابق پنجاب میں سیشن ججزکی تعداد144 رہ گئی، تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوا ہے ،جس کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصرنذیربٹ سنیارٹی میں پہلے نمبر پرآگئے ہیں، قیصرنذیر بٹ کا تعلق لاہور سے ہے ۔ سیشن جج قیصرنذیر بٹ اس وقت اینٹی کرپشن کورٹ فیصل آباد میں تعینات ہیں، محمد اکمل خان دوسرے نمبر پرآگئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہورنسیم احمدورک 34ویں نمبر پر آگئے ، ریحان بشیر تیسرے نمبر پر، ندیم گلزارچوتھے ،ملک منیراحمدجوئیہ پانچویں، ابراہیم اصغر چھٹے ، خالد ارشد ساتویں ، راجہ قمرالزمان آٹھویں، محمد سلیم نویں، چودھری طارق جاوید دسویں نمبر پر ہیں۔