محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی پالتو بلی لاپتہ ، مقدمہ درج

محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے اسسٹنٹ  ڈائریکٹر کی پالتو بلی لاپتہ ، مقدمہ درج

لاہور (رپورٹ:کرائم رپورٹر)محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیر افضل بٹ نے اپنی پالتو بلی جگو کے لاپتہ ہونے پر کوٹ لکھپت تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق جگو کھیلتے کھیلتے گھر کے مرکزی دروازے سے باہر نکل گیا، جہاں ایک نامعلوم مرد و خاتون موٹر سائیکل پر آئے اور جگو کو اٹھا کر فرار ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق ملزموں کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جا سکتا ہے ، جس کی مدد سے ان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں