ممبرز فیڈرل پبلک سروس کمیشن ڈاکٹر تنویر قریشی اور اکبر درانی کی مدت کنٹریکٹ پوری
اسلام آباد (نیوزرپورٹر ) وفاقی حکومت نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے دو ممبران کی مدت پوری ہونے کے احکامات جاری کر دیئے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق ممبرز فیڈرل پبلک سروس کمیشن ڈاکٹر تنویر احمد قریشی اور اکبر حسین درانی کی مدت کنٹریکٹ یکم اپریل 2025 کو مکمل ہو چکی ہے ۔