پختو نخوا اسمبلی :ضلع کوہستان میں مبینہ طور پر چالیس ارب کے سکینڈل کی بازگشت

پختو نخوا اسمبلی :ضلع کوہستان میں مبینہ طور  پر چالیس ارب کے سکینڈل کی بازگشت

پشاور(نیوز ایجنسیاں)کے پی اسمبلی نے خیبرپختونخواٹریڈٹیسٹنگ بورڈبل2025 منظورکرلیا۔ بل کے متن میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں موجودہ ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ نیشنل ٹریننگ آرڈیننس 1980 کے تحت قائم تھا۔

 18 ویں ترمیم کے بعد ٹریڈ ٹیسٹنگ، ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن کے مضامین کو صوبائی بنایا گیا تھا، جبکہ آرڈیننس منسوخی کے بعد صوبے میں ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ اور مختلف ٹریڈز کی سرگرمیوں میں قانونی خلاپیدا ہوا تھا،صوبائی اسمبلی میں پیش کردہ بل میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے قائم ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ کو دوبارہ تشکیل دیاجانا مقصود ہے ۔ خیبرپختونخوااسمبلی میں ضلع کوہستان میں مبینہ طور پر چالیس ارب روپے کے سکینڈل کی بازگشت سنائی دی،متعلقہ ایم پی اے نے ذمہ داروں کو بے نقاب کرکے سخت سزادینے کامطالبہ کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں