نیب: 4ڈائریکٹرز کی گریڈ21 میں ترقی و نئی تقرریاں
اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چار ڈائریکٹرز کو گریڈ21میں ترقی دینے بعد نئی تقرریاں کر دی گئیں۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نوید حیدر رضا کو ڈی جی نیب ہیڈکوارٹرز،عاصم لودھی کو ڈی جی نیب ملتان،عامربٹ کو ڈی جی سکھرلگایا گیا اور ڈائریکٹر نیب لاہور احترام ڈار کو ترقی کے بعد لاہورمیں ہی ڈی جی لگادیا گیا ہے۔