شہبازشریف کو ترکیہ کے صدر اور قطر کے وزیر اعظم کے فون

 شہبازشریف کو ترکیہ کے صدر  اور قطر کے وزیر اعظم کے فون

اسلام آباد(نامہ نگار)وزیراعظم شہبازشریف سے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور قطر کے وزیر اعظم و وزیر برائے خارجہ امور محمد بن عبدالرحمن بن جاسم بن جابر الثانی نے فون پر رابطے کئے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ہندوستان کی بلااشتعال جارحیت کے بعد ترکیہ کی پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر بزدلانہ بھارتی حملے نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے اور یہ ناقابل قبول ہے ۔ وزیراعظم نے قطر کے وزیر اعظم و وزیر برائے خارجہ سے گفتگو میں کہا پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں