حکومت آزاد کشمیر نے آج اور کل سرکاری چھٹی منسوخ کرد ی
مظفر آباد( بیورو رپورٹ )وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی سروسز سے متعلق 17محکمہ جات کی ہفتہ وار چھٹی منسوخ کرد ی۔
ملکی صورتحال کے باعث آزاد کشمیر حکومت نے سرکاری ملازمین کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی تاحکم ثانی ختم کردی،اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔