پی ٹی آئی رہنما عباد فاروق رہا امتیاز شیخ کی ضمانت میں توسیع

پی ٹی آئی رہنما عباد فاروق رہا امتیاز شیخ کی ضمانت میں توسیع

لاہور ( کورٹ رپورٹر ، نیوز ایجنسیاں )تحریک انصاف کے رہنما میاں عباد فاروق کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔

 انہیں 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق میاں عباد فاروق کی رہائی عدالتی فیصلے اور قانونی کارروائی کے بعد عمل میں آئی۔ وہ کافی عرصے سے کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے اور 9 مئی کے واقعے میں ان پر جلا ¶گھیرا ¶اور اشتعال انگیزی کے الزامات عائد کیے گئے تھے ۔رہائی کے موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور ان کے اہلِ خانہ کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ سمیت دیگر مقدمات میں رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود شیخ کی ضمانت کی درخواستوں میں 19 مئی تک توسیع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں