دوروز میں بارش ، ژالہ باری کی پیشگوئی
اسلام آباد (آئی این پی) محکمہ موسمیات نے آئند ہ دوروز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے ، 12مئی تک آندھی،جھکڑ، ژالہ باری،گرج چمک اور موسلادھار بار شوں کا امکان ہے ۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے ، تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ کشمیر، شمال اورمشرقی پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پرتیز ہواو¿ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔