آپریشن ”بنیان مرصوص“ بھی ختم نہیں ہوگا، سعد رفیق

 آپریشن ”بنیان مرصوص“ بھی ختم نہیں ہوگا، سعد رفیق

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمیں پتہ ہے آپریشن سندور ختم نہیں ہوگا لیکن آپریشن “بنیان مرصوص” بھی ختم نہیں ہوگا،اس کی شکل بدل جائے گی۔۔۔

 “بنیان مرصوص ”صرف حالت جنگ کے لئے نہیں یہ حالت امن کے لئے بھی ہے ،اس ملک کو معاشی ترقی چاہیے ،“ بنیان مرصوص ” کے بعد اس خطے کی سیاست بدل گئی ،واضح ہو گیا بھارتی تسلط کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تشکر کے موقع پر پاک افواج کے حق میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تحمل کا بے پناہ مظاہرہ کیا لیکن جب ہمارے ہوائی اڈوں پر حملے کئے گئے تو رد عمل کے طور پر میزائل چلائے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں