گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی سے متعدد بلوں کی منظوری دیدی

لاہور(اے پی پی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی۔ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد بل ایکٹ بن کر پورے پنجاب میں فوری نافذ العمل ہوں گے۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق سردار سلیم حیدر خان نے تھیلیسیمیا پریونشن بل،پنجاب ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی بل ،نیکسس یونیورسٹی، سیالکوٹ بل ،نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل ،نیکسٹ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل،یونیورسٹی آف وائٹ راک بل 2025کی منظوری دی۔انہوں نے پنجاب سپاٹیئل پلاننگ اتھارٹی بل 2025اس کا اطلاق پورے پنجاب میں ہو گا،پنجاب ایسڈ کنٹرول بل اور فنانس ترمیمی بل 2025کی بھی منظوری دے دی۔