پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے تاہم یہ ریلیف ٹیکس کی غیر تبدیل شدہ شرح سے مشروط ہے۔
باخبر ذرائع نے بتایا کہ موجودہ ٹیکس کی شرح کی بنیاد پر 15 مئی کو ہونے والے حتمی حساب سے پٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 3.5 روپے کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل میں 7 روپے فی لٹر کمی کی جاسکتی ہے ۔پٹرول کی قیمت میں کمی کا تخمینہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران ی بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً 1.5 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل میں 3 ڈالر فی بیرل کمی سے لگایا گیا ہے۔