خاوند نے جھگڑے پر بیوی قتل کرکے لاش نالے میں پھینک دی

خاوند نے جھگڑے پر بیوی قتل  کرکے لاش نالے میں پھینک دی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )خاوند نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو قتل کرکے لاش نالے میں پھینک دی۔

تھانہ پھوکلیان کے کھوجے چک کے رہائشی شفیق کا گھر میں بیوی سے جھگڑا ہوا توو ہ اسے کھیتوں میں لے گیا اور گلا دبا کر اسے مارڈالا اور لاش برساتی نالہ گہگ میں پھینک دی۔ پولیس نے 45سالہ نازیہ بی بی کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی اور مقتولہ کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں