پاکستان نے پہلا مقامی گرین سکوک بانڈ جاری کردیا

پاکستان نے پہلا مقامی گرین سکوک بانڈ جاری کردیا

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں ،مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے پہلا مقامی گرین سکوک بانڈ جاری کردیا،جس کے بعد مجموعی اسلامک قرضوں کا حجم 14 فیصد بڑھ گیا ہے ۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گرین سکوک بانڈ کے اجرا کی تقریب سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اورنگزیب نے کہا ہمیں ملائیشیا کے ماڈل کو اپنانا ہوگا، پاکستان کے لیے ماحولیاتی تبدیلی ایک خطرہ بن چکی ہے ، ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے فنانسنگ پر کام جاری ہے ،پانڈا بانڈ کا بھی جلد اجرا کیا جائے گا۔دریں اثنا آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا، وزیر خزانہ نے 7ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت معاشی اصلاحات جاری رکھنے کا عزم کیا۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی نئی مقرر کردہ مشن چیف ایوا پیٹروا کا خیر مقدم کیا۔علاوہ ازیں  وزیر خزانہ سے امریکی بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی، جس میں آئندہ بجٹ، معاشی اصلاحات، اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے امور زیر بحث آئے ۔امریکن بزنس کونسل کے وفد نے بجٹ سے متعلق اپنی تجاویز اور خدشات پیش کیے اور مشاورت کا عمل پورا سال جاری رکھنے کی تجویز بھی دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں