وزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ،تعاون بڑھانے پراتفاق

وزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ،تعاون بڑھانے پراتفاق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر مسعود پیزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی کم کر نے کیلئے ایران کی کوششو ں پر شکریہ ادا کیااور کہا بھارتی اقدام کوغیرقانونی اور سرخ لکیر سمجھتے ہیں،مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیامیں امن کی کلید ہے ۔

ایرانی صدر نے کشیدگی کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا ایران خطے میں امن کیلئے پر عزم ہے ۔دونوں رہنماؤں نے تجارت اور علاقائی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا، شہباز شریف نے ایرانی صدر کی ایران کے دورے کی دعوت قبول کرلی، وزیراعظم آئندہ ہفتے ایران جائینگے ۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کی اوربھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک افواج کے کردارکو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس نازک موقع پرپوری قوم نے متحد ہوکربھرپور انداز میں دشمن کا منہ توڑ جواب دیا،وزیراعظم نے شاہد خان آفریدی سے اظہارتشکر کرتے قومی یکجہتی اورپاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے اورشاندار ریلی کے انعقاد پرمبارکباد دی۔وزیراعظم نے شاہد آفریدی کو شیلڈ بھی پیش کی،شاہد آفریدی نے وزیراعظم،پاک فوج کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پردل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔مزید برآں وزیراعظم نے ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی ڈے 2025 پر پیغام جاری کرتے کہا پاکستان نے صنفی ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنے میں قابل ذکر پیشرفت کی ہے ،2024-2025 میں 80 لاکھ مزید خواتین نے موبائل انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کی جس سے صنفی فرق کو %38 سے کم کر کے %25ہوگیا جو عالمی سطح پر دیہی خواتین میں ہونیوالی سب سے بڑی بہتری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں