شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف جیل سے پی آئی سی منتقل

شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف  جیل سے پی آئی سی منتقل

لاہور ،ملتان(کورٹ رپورٹر،آئی این پی) سینئرپی ٹی آئی رہنماشاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف، جیل سے پی آئی سی منتقل کر دیا گیا۔

وکیل رانا مدثر کے مطابق نماز فجر کے بعد شاہ محمود قریشی کو سینے میں تکلیف محسوس ہوئی ،جیل کے ڈاکٹرز نے فوری طبی معائنہ کیا۔ طبیعت بہتر نہ ہونے پر ریسکیو 1122 کے ذریعے انہیں پی آئی سی منتقل کر کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور انکی حالت کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ جیل انتظامیہ نے انکے اہلخانہ کو بھی فوری اطلاع دیدی ۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی مختلف مقدمات پر جیل میں ہیں۔پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں کہا میرے والدشاہ محمود کی ای سی جی بھی نارمل نہیں تھی، شوگر لیول بھی زیادہ تھا۔ فجر کے وقت والد کو سینے میں اور سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں