شاہ محمود کی عیادت کی
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئے۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی عیادت کی۔ پرویزالٰہی نے شاہ محمود کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شاہ محمود کی صاحبزادی مہر بانو قریشی، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ، پیر معین الدین ریاض قریشی بھی موجود تھے۔