شہید سکواڈرن لیڈر عثمان کے گھر آمد
راولپنڈی(نیوز رپورٹر، نمائندہ دنیا)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر شہید سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر گئے۔ گورنر نے شہید عثمان یوسف کے والدو دیگر اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
سردار سلیم حیدر نے وطن کے دفاع کے لیے شہید کی خدمات اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، ہمارا ایمان ہے کہ موت تو بر حق ہے لیکن ایسی موت نصیب سے ملتی ہے ۔ علاوہ ازیں حسن ابدال میں سرحد یونیورسٹی کے سٹڈی سپورٹ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند قوم ہے، لیکن اگر جنگ ٹھونسی گئی تو ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو موقع ملا تو تعلیم اور صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری لائے گی۔ قومی اداروں کو ٹھیکیداری نظام کے تحت چلانا ظلم کے مترادف ہے جسے پیپلز پارٹی ہرگز قبول نہیں کرتی۔