کاروبار تباہ اور نوکر یاں چلی گئیں ، پی ٹی آئی کارکن پھٹ پڑے

کاروبار تباہ اور نوکر یاں چلی گئیں ، پی ٹی آئی کارکن پھٹ پڑے

راولپنڈی(خبرنگار)نومبر احتجاج کے مقدمات میں تحریک انصاف کے نامزد ملزم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، پارٹی و مقامی قیادت پر تعاون اور امداد نہ دینے پر انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی پر میڈیا کے سامنے پھٹ پڑے اور کہا کاروبار تباہ اور نوکر یاں چلی گئیں۔

ایک پیشی پر پانچ ہزار خرچ ہوتا ہے ۔ اکثر نے ضمانتیں بھی خود کرانے کا انکشاف کیا ۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت  میں24 نومبر احتجاج کے ، کے پی کے سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کارکنوں کی پیر کو پیشی تھی ۔ اس موقع پر کارکنوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایم پی اے ، ایم این اے نے ہمیں کچھ نہیں دیا ۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے بھی کچھ نہیں ملا ۔ اپر دیر سے آنے والے ایک بزرگ نے کہا کہ میں نے اپنی ضمانت خود کرائی ہے ۔ میرے ساتھ 18 لوگ ہیں ہمیں کچھ بھی نہیں ملا ۔ میرا اکیلے کا پانچ ہزار روپے کرایہ لگتا ہے ۔اس موقع پر شاندانہ گلزار نے کارکنوں کے مسائل کی گفتگو پر مبنی بحث کی ویڈیو بنانے سے روکتی رہیں ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر خدیجہ شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ناخوش ہیں ۔ان کے رابطہ نمبر شناختی کارڈ نمبر لئے ہیں تاکہ ہم ان کے لیے کوئی حل نکال سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں