صوبائی وزرا کی ملاقاتیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی، وزیر ایکسائز ،نارکوٹکس مکیش کمار چاؤلہ اور عبدالباری خان پتافی نے ملاقات کی۔
اس موقع پر صوبائی وزرا سعید غنی اور مکیش کمار چاؤلہ نے اپنی قیادت کو سندھ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا اور اپنے محکموں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ جبکہ عبدالباری پتافی نے میرپور ماتھیلو کے عوام اور ان کے مسائل کے حل سے متعلق بریفنگ دی۔