کوہستان سکینڈل ، ہیڈ کلرک کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد

کوہستان سکینڈل ، ہیڈ کلرک کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد

ایبٹ آباد(آئی این پی)نیب نے سی این ڈبلیو کے ہیڈکلرک کے گھر سے کروڑوں روپے کی کرنسی، سونا، گاڑیاں ودیگر سامان برآمد کرلیا۔

کوہستان کرپشن سکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی، نیب نے ایبٹ آباد میں سٹیڈیم روڈ پر چھاپہ مار کر سی این ڈبلیو کے ہیڈکلرک کے گھر سے نقدی، سونا، گاڑیاں ودیگر سامان برآمد کرلیا۔مرکزی کردار ڈمپر ڈرائیور کی چیک بک بھی برآمد ہوئی ، نیب نے ہیڈ کلرک کو رشتے دارسمیت حراست میں لے لیا۔اس حوالے سے مشتاق غنی نے کہا کہ دوہزار انیس سے چوبیس تک یہ سب سے بڑی کرپشن ہے سی اینڈ ڈبلیو،بینک سمیت دیگرمحکموں کے افسرملوث ہوسکتے ہیں۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کررہی ہے ، نیب نے اٹھارہ ارب روپے برآمد کرلیے ، خیبر پختونخوا کے 29 اضلاع میں کرپشن کی خبریں زیرگردش ہیں، ان کی بھی تحقیقات کریں گے ۔ذرائع کے مطابق مالیاتی سکینڈل میں صوبے کے خزانے سے چالیس ارب روپے نکالنے کا انکشاف ہوا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں