نااہلی کیلئے درخواست پرفیصلہ محفوظ

 نااہلی کیلئے درخواست پرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف اثاثوں اور تعلیمی اسناد سے متعلق دائر درخواست کی سماعت مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

ممبرسندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے جمشیددستی کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت کی ۔ وکیل کے مطابق دستی نے کاغذاتِ نامزدگی میں ایف اے لکھا جبکہ وہ میٹرک بھی نہیں ، ممبر خیبر پختونخوا نے استفسار کیا کہ کیا جمشید دستی نے جھوٹ بولا؟ وکیل نے کہاجی ہاں،ممبر کے پی کے نے کہا کیا جمشیددستی نے پہلے بی اے کیایا پھر ایف اے کیا؟،ممبر سندھ نے کہا الیکشن کمیشن کراچی بورڈ سے میٹرک اور ایف اے کی تصدیق کرائے گا، الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں