ہرجانہ دعویٰ کافیصلہ پھرموخر

 ہرجانہ دعویٰ کافیصلہ پھرموخر

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کیخلاف 10ارب ہرجانہ کیس میں جج کی تبدیلی کے باعث فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیاگیا۔

گزشتہ روز ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد شبیر بھٹی کی تبدیلی کے باعث وکلاء ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر کی عدالت پیش ہوئے ،فاضل عدالت کے جج کی تبدیلی کے باعث فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیاگیا،یادرہے کہ احسن اقبال نے عدالت میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا جبکہ مراد سعید کیجانب سے انکے وکلا پیش ہوتے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں