پاکستان پہلے جھکا نہ اب جھکے گا:ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان پہلے جھکا نہ اب جھکے گا:ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(دنیا نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ اللہ کے بعد سب سے زیادہ انحصار خود پر ہے ، پاکستان پہلے جھکا ہے نہ اب جھکے گا، ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے ۔

چائنہ میڈیا گروپ سی جی ٹی این چائنہ اردوکو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کیساتھ کشیدگی، پاک چین تعلقات اور خطے کی صورتحال پر اپنا موقف پیش کیا اور ہر سوال کا مفصل اور حقائق پر مبنی جواب دیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ کی مدد کے بعد ہماری جیت کی سب سے بڑی وجہ ہماری خوداعتمادی اور عزم ہے ، جو ہم نے دکھایا، اسی وجہ سے دنیا نے ہمارا ساتھ دیا۔ ایک ملک اگر جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کیلئے ہم پر چڑھ دوڑے تو ہم کبھی اس کی اجازت نہیں دیں گے ، ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہے ، پاکستان اور چین اس برائی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے متحد ہیں۔انہوں نے کہا پاکستانی قوم کبھی جھکی ہے اور نہ جھکے گی، چاہے کسی نے نیلی، سفید یا خاکی وردی پہن رکھی ہے شہادت ہمارے لئے اعزاز ہے ۔ انہوں نے کہا چین نے انتہائی کم عرصے میں اتنی بڑی آبادی کے ساتھ جو ترقی کی ہے اسے دنیا کو دیکھنا چاہئے ، پاکستان کے عوام بھی یہی چاہتے ہیں کہ ہم ترقی اور استحکام کی جانب جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں