رائیونڈ: خاتون کی لاش برآمد، شاہدرہ: 35 سالہ شخص قتل
لاہور،کاہنہ(کرائم رپورٹر،نمائندہ دنیا)رائیونڈ سٹی کے علاقے میں 35 سالہ خاتون کی گھر سے ہاتھ، پاؤں بندھی لاش برآمد ہوئی جبکہ شاہدرہ میں چھت پر سوئے 35سالہ شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ مقامی فیکٹری میں کام کرنیوالی 35 سالہ کنزہ اپنی 16 سالہ بیٹی فضا کے ساتھ واڑہ مانگا روڈ رائیونڈ سٹی میں کرائے پر رہائش پذیر تھی ،گزشتہ روز فضا فیکٹری سے واپس گھر پہنچی تو اسکی والدہ کی خون میں لت پت لاش پڑی تھی اور اس کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے جس پر اس نے پولیس کو اطلاع دی توپولیس نے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کردی،ادھر شاہدرہ کے علاقے کوٹ شہاب الدین میں حویلی کی چھت پر سوئے 35سالہ جمشید کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا،اطلاع پر پولیس نے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔