راولپنڈی:سوتیلی بہن سے زیادتی و قتل کے مجرم کو موت تک پھانسی دینے کا حکم

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈیشنل سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے سوتیلی بہن سے زیادتی اور قتل کے مجرم اظہر کو دو بار سزائے موت، سات سال قید اور لاکھوں روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے جب تک اس کی موت واقع نہ ہو۔عدالتی فیصلے کے مطابق مجرم اظہر نے سوتیلی بہن کو پہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، پھر بے دردی سے قتل کر دیا۔ عدالت نے زیادتی کے جرم میں اظہر کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ، جبکہ قتل کے جرم میں بھی سزائے موت کے ساتھ دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔اس کے علاوہ شواہد مٹانے کی کوشش پر مجرم کو سات سال قید اور ایک لاکھ روپے اضافی جرمانے کی سزا سنائی گئی۔تھانہ روات پولیس نے 25 اگست 2023 کومقدمہ درج کیا تھا، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔