بحیرہ عرب میں طوفان بننے کا امکان متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

کراچی (سٹاف رپورٹر) بحیرہ عرب میں مون سون سیزن کی ابتدائی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا، اگلے بارہ گھنٹوں میں کرناٹک گوا کے ساحل سے دور ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے۔۔۔
وسط مشرقی بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ شمال کی سمت بڑھنے کی توقع ہے ،ہوا کا کم دباؤ مزید 36 گھنٹوں میں شدت اختیار کرکے ڈپریشن کی شکل اختیار کرسکتاہے ،سائیکلون وارننگ سینٹر محکمہ موسمیات کے مطابق ممکنہ سمندری طوفان کی سمت اور مقام کے بارے میں فی الحال کہنا قبل از وقت ہے ،تاہم متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیاگیاہے۔