فرانس ایمبیسی کے افسر کا پاسپورٹ کیس ، سیکرٹری خارجہ آئندہ سماعت پر طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں فرانس میں پاکستانی ایمبیسی کے سابق اکائونٹس افسر کے پاسپورٹ کی ضبطگی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔۔۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیاکہ اگر پیر کے روز تک پاسپورٹ واپس نہ کیا تو سیکرٹری خارجہ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سماعت کی ۔ درخواست گزار نوید کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے دلائل دئیے کہ درخواست گزارکو اتھارٹی کے غیر قانونی احکامات تسلیم نہ کرنے پر نوکری سے برطرف کر دیا گیا ۔عدالتی حکم پر وفاقی وزارت دفاع کو ذاتی پاسپورٹ واپس کیا ۔عدالت نے وفاقی وزارت دفاع کو درخواست گزار کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی احکامات کے برعکس اب پاسپورٹ واپس نہ کر کے توہین عدالت کی جا رہی ہے۔