اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پیش

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پیش

راولپنڈی(خبرنگار)توشہ خانہ ٹو کیس پر اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کے بیانات بھی قلمبند ہونگے۔۔۔

 اڈیالہ جیل میں سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی اور بشری ٰبی بی کے وکلا سلمان صفدر اور عثمان ریاض گل عدالت میں پیش ہوئے ، سلمان صفدر نے کہاکہ آئندہ سماعت پر گواہوں پر جرح شروع کردینگے ، کیس میں بیانات ریکارڈ کروانے کیلئے چھ گواہ عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے وکلا صفائی کی درخواست پر کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں