بجلی پھر 1 روپے 27 پیسے یونٹ مہنگی کرنیکی تیاریاں

بجلی پھر 1 روپے 27 پیسے یونٹ  مہنگی کرنیکی تیاریاں

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں س)ایک بار پھر بجلی 1 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاریاں، ماہ اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی۔

نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 29 مئی کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی ۔اپریل میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔ اپریل میں بجلی کمپنیوں کو10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، بجلی کی فی یونٹ لاگت 8.94پیسے جبکہ ریفرنس لاگت 7.68 روپے تھی۔ سی پی پی اے کے مطابق اپریل میں پانی سے 21.94 فیصد، مقامی کوئلے سے 14.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ درآمدی کوئلے سے 10.02، فرنس آئل سے 0.97 فیصد ، مقامی گیس سے 8.01 فیصد،درآمدی ایل این جی سے 20.52 فیصد اورجوہری ایندھن سے 17.91 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں