عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے پھر انکار

عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ  کرانے سے پھر انکار

راولپنڈی، اسلام آباد(خبر نگار، دنیا نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پھر پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گراف ٹیسٹ کرنے کیلئے اڈیالہ جیل آئی تھی لیکن عمران خان نے ٹیسٹ سے انکار کردیا، ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے تفتیشی ٹیم کو اپنا مؤقف تحریری شکل میں بھجوادیا۔ بانی پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ ان ٹیسٹوں کے ذریعے پراسیکیوشن مجھے پھنسانا چاہتی ہے جبکہ ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا ملزم ٹیسٹ نہیں کروائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہو سکتی ہے ان ٹیسٹوں کے مکمل ہونے سے ہی پتہ چل سکتا ہے کہ یہ تمام شواہد درست ہیں یا نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں