بچوں کو نشانہ بنانے کا تھریٹ نہیں تھا : بلوچستان حکومت

بچوں کو نشانہ بنانے کا تھریٹ نہیں تھا : بلوچستان حکومت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے خضدار میں سکول وین پر حملے کے حوالے سے دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا۔۔۔

 ہمارے پاس ایسے تھریٹس کوئٹہ کے حوالے سے اور آئوٹ آف کوئٹہ موجود تھے کہ جہاں پر دہشت گرد کارروائیاں کرسکتے ہیںلیکن یہ تھریٹ موجود نہیں تھا کہ وہ سکول کے بچوں کو نشانہ بناسکیں۔اس واقعے کے فوری بعد وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے ٍآئی جی پولیس،چیف سیکرٹری بلوچستان،سی ٹی ڈی کے ہیڈ کی موجودگی میں اجلاس ہوااور مزید سکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں، بلوچستان کے طلبہ ،نوجوانوں،شہریوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے ، چاہے مذہب کے نام پر دہشتگردی کرنے والے ہوں،یا لسانیت کی بنیاد پر،ان سب کو جس طرح پاکستان کے پڑوس میں افغان سرزمین سے کس طریقے سے انڈین ہینڈلز استعمال کر تے ہیں،اسکے ناقابل تردید ثبوت وفاقی اور بلوچستان حکومت کے پاس موجودہیں،حالیہ واقعہ میں بھی وہی دہشتگرد تنظیمیں ملوث ہیں جو بھارت کی پراکیسز ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں