نور الامین مینگل کا تبادلہ ،ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سیکرٹری داخلہ پنجاب تعینات

 نور الامین مینگل کا تبادلہ ،ڈاکٹر احمد جاوید  قاضی سیکرٹری داخلہ پنجاب تعینات

لاہور( سیاسی نمائندہ، اپنے نامہ نگارسے) پنجاب حکومت نے تین افسروں کے تقررو تبادلے کر دئیے ۔سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل کا تبادلہ کر سیکرٹری ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا گیا۔

جبکہ سیکرٹری محکمہ کوآپریٹو ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کو سیکرٹری داخلہ تعینات کر دیا گیا ۔سیکرٹری ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اسداللہ خان سے عہدہ واپس لیکر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں