پنجاب اسمبلی :عیدالاضحی پر صفائی کی قرارداد منظور،اپوزیشن کا شور ش رابا

پنجاب اسمبلی :عیدالاضحی پر صفائی کی قرارداد منظور،اپوزیشن کا شور ش رابا

لاہور(سیاسی نمائندہ) پنجاب اسمبلی کااجلاس ایک گھنٹہ 48 منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس میں عید الاضحی پر صفائی کی قرارداد منظور کر لی گئی ، ایوان میں شدید ہنگامہ، اپوزیشن نے شور شرابا کیا ۔

اجلاس میں محکمہ ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے بارے میں سوالوں کے جوابات پارلیمانی سیکرٹری سلطان طارق باجوہ نے دیئے ، سوال کے جواب میں  پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے فیصل آباد میں شیخوپورہ روڈ پر ٹریفک مسائل ہیں اور حادثات بھی معمول کا حصہ ہیں،سپیکر نے رولنگ دی تھی کہ کوئی بل اردو کے بغیر نہیں آئے گا اور اس کی ذمہ داری محکمہ پر ہوگی سیکرٹریٹ اس کا ذمہ دار نہیں ہوگا، جس پر وزیر قانون صہیب بھرت نے ایوان کو یقین دھانی کرائی کہ آئندہ جب بھی کوئی ایجنڈا آئے گا تو اردو کا ایجنڈا بھی شامل ہوگا، پیپلز پارٹی کے رکن ممتاز علی چانگ نے پی ٹی آئی کے سجاد احمد کو مستعفی ہو کر صادق آباد سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا۔

پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن نعیم صفدر انصاری کی عید الاضحی پر صفائی کی قرارداد پر ایوان میں ہنگامہ برپا ہوگیا، اپوزیشن ارکان نے کرسیوں پر کھڑے ہوکر شور شرابا شروع کردیا، پینل آف چیئر مین سمیع اللہ خان نے کہا کہ جس وقت ستھرا پنجاب کی قرارداد منظور کی اس وقت کسی نے قرارداد کی مخالفت نہیں کی،صوبائی وزیر پارلیمانی امور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ ٹائم پر اپوزیشن کھڑی نہیں ہوئی ووٹنگ کروا کر اپوزیشن کا شوق پورا کر لیں،جس پر اپوزیشن رکن رانا آفتاب نے کہا کہ اسمبلی کارروائی کو بلڈوز نہ کریں قرارداد کے وقت ہمارے احتجاج کو سنا ہی نہیں گیا، جس کے بعد حکومتی رکن نعیم صفدر انصاری کی قراردادکو کثرت رائے سے منظور کرلیاگیا،سپیکر ملک محمد احمد خان نے عید الاضحی پر صفائی کے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی، اپوزیشن ارکان سیٹوں پر کھڑے ہوکر شور شرابا کرتے رہے ، نومنتخب رکن حنا وڑائچ نے کہا ہے کہ اب ہمیں کام کر کے دکھانا ہوگا۔

اپوزیشن کی بات پر توجہ نہ دیں۔ایوان نے پنجاب اسمبلی میں قانون تنسیخ و تنظیم نو غیر مطلوبہ کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب 2025ء کا بل منظور کر لیا گیا، بل وزیر قانون صہیب احمد بھرت نے پیش کیا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے ایجنڈا مکمل ہونے پر پنجاب اسمبلی کااجلاس جمعہ کی دوپہر تین بجے تک ملتوی کردیا، پنجاب اسمبلی کی اب تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی گئی 23فروری 2024سے شروع ہونے والی اسمبلی کے کل 26اجلاس ہوئے جس میں 134دن اجلاس چلایا گیا،134سے 99روز اجلاس قانون سازی ہوئی کل 60 بلز متعارف کروائے دو بل ود ڈرا اور52اجلاس پاس ہوئے ، گذشتہ روز پنجاب اسمبلی میں حکومتی چیف وہب رانا ارشد نے میڈیا کے سامنے اسمبلی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے اب تک 52 بلز پاس کرکے بہترین قانون سازی کی، ن لیگ کے منشور پر عمل درآمد کرواتے ہوئے 80 نئے منصوبہ شروع کئے یہ بلز ان محکموں سے متعلق ہے ، پرائیویٹ نمبرز ڈے پر کل 34بلز متعارف کروائے گئے جس میں سے 16بلز پاس ہوئے ، اجلاس میں کل 94حکومتی اور پرائیویٹ بلزایوان میں لائے گئے اور 68بلز پاس ہوئے ،پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک التوائے کار 790میں سے 356 پاس ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں