پنجاب کی بیٹیوں کو جینے ،سیکھنے ،آگے بڑھنے کا پورا حق حا صل :مریم نواذ

پنجاب کی بیٹیوں کو جینے ،سیکھنے ،آگے بڑھنے کا پورا حق حا صل :مریم نواذ

لاہور (دنیانیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کی بیٹیوں کوجینے ، سیکھنے اور آگے بڑھنے کا پورا حق حاصل ہے ،پنجاب کی بیٹی اب صرف خواب نہیں دیکھتی، اُنہیں پورا کرنے کا ہنر بھی رکھتی ہے یہی ہماری کامیابی ہے۔

خواتین کومالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی)کا کردار قابلِ ستائش ہے ۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ خواتین کی مالی خودمختاری کاڈیجیٹل ویژن دیاگیاہے ،ہر بیٹی کے ہاتھ میں ٹیکنالوجی کی طاقت ہوگی،پنجاب بھر میں خواتین کی SheWinsپروگرام میں بھر پور دلچسپی ہے اور وہ ذاتی آمدن سے مالی خودمختاری کی راہ پر گامزن ہیں ۔مریم نوازنے انٹرنیشنل بلڈ ڈونر ڈے پراپنے پیغام میں جان بچانے کیلئے رضا کارانہ خون عطیہ کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اورنوجوانوں کو رضاکارانہ طور پر اس کارخیر میں حصہ لینے کی اپیل کی ۔ان کاکہناتھاکہ خون کا عطیہ دراصل کسی کے لئے زندگی کا تحفہ ہے ،رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے والے کسی ایک فرد یا خاندان نہیں بلکہ پورے معاشرے کے محسن ہیں، پنجاب کو پاکستان کا پہلاباقاعدہ ورچوئل بلڈ بینک قائم کرنے کا اعزازحاصل ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں