عمر ایوب احتجاج کے تمام 25مقدمات میں شامل تفتیش

عمر ایوب احتجاج کے تمام 25مقدمات میں شامل تفتیش

راولپنڈی (خبرنگار)تحریک انصاف کے رہنما ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب احتجاج کے 25 مقدمات میں پولیس کے ساتھ شامل تفتیش ہو گئے ۔

 وکیل کے ذریعے اپنا تحریری بیان پولیس کو دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بے گناہ ہوں ، سیاسی پریشر کیلئے مقدمات  درج کئے گئے ہیں ۔ عمر ایوب کی جانب سے وکیل آمنہ علی نے تحریری طور پر شامل تفتیش ہونے کیلئے تفتیشی آفیسر کو بیان جمع کرایا۔ عمر ایوب نے بیان میں کہا میں سیاسی کارکن ہوں، پرامن احتجاج پر یقین رکھتا ہوں، کسی قسم کے جلاؤ گھیراؤ یا توڑ پھوڑ میں شامل نہیں۔ میرے خلاف 90 سے زائد بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ، تمام مقدمات میں مختلف عدالتوں میں پیش ہو رہا ہوں۔واضح رہے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمر ایوب کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں