لاہور ہائیکورٹ کا ترمیمی روسٹر جاری 5جولائی تک 12ڈویژن اور26 سنگل بینچ کیسزکی سماعت کرینگے

لاہور ہائیکورٹ کا ترمیمی روسٹر جاری  5جولائی تک 12ڈویژن اور26  سنگل بینچ کیسزکی سماعت کرینگے

لاہور (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری سے 23 جون سے شروع ہونیوالا ترمیمی روسٹر جاری کردیا گیا جو 5 جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔

پرنسپل سیٹ پر کل پیر سے 12 ڈویژن اور  26 سنگل بینچ کیسز پر سماعت کرینگے ،پرنسپل سیٹ پر 12 ڈویژن بینچ سول اور فوجداری اپیلوں پر سماعت کرینگے ،26 سنگل بینچ حکم امتناعی، ضمانت، اندراج مقدمہ سمیت کیسز کی سماعت کریں گے ۔پرنسپل سیٹ پر ججز بطور ڈویژن بنچز اور سنگل بنچ کیسوں کی سماعت کریں گے ۔چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبیر گل خان پر مشتمل بینچ فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس عابد عزیز کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ٹیکس اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ بنکنگ اور کمرشل اپیلوں پر سماعت کرے گا ،جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نیب، انسداد دہشت گردی سمیت اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں