سینئربیوروکریٹ کیخلاف خاتون محتسب کا فیصلہ کالعدم

سینئربیوروکریٹ کیخلاف خاتون محتسب کا فیصلہ کالعدم

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے خاتون افسر کے ہراسگی کیس میں خاتون محتسب نبیلہ حاکم کا 19 مئی 2025 کاآرڈر کالعدم قراردیتے ہوئے سینئر بیوروکریٹ معظم اقبال سپرا پر لگنے والے الزامات کو من گھڑت اوربے بنیاد قراردیکر کلین چٹ دیدی۔

 گورنر نے فریحہ ارم وڑائچ کی ہراسگی شکایت مسترد کرتے ہوئے فیصلہ جاری کیا کہ فریحہ وڑائچ کی شکایت بدنیتی پر مبنی ہے اوراس میں قانونی شواہد ناکافی ہیں، فریحہ وڑائچ کی ہراسگی شکایت کی بنیاد پر کوئی بڑی سزا نہیں دی جا سکتی، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے سابق ڈی جی معظم سپرا پر عائد 50 ہزار روپے جرمانہ بھی ختم کیاجاتاہے ، فریحہ وڑائچ کے الزامات مالی بے ضابطگی کے کیس کے بعد سامنے آئے۔ فیصلہ کے مطابق عدالتی عمل اور انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں