داتا گنج بخش ؒ کے مزار کوعرق گلا ب اورآب زم زم سے غسل
لاہور (سٹاف رپورٹر )لاہور میں حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ دربار کے 982 ویں سالانہ غسل کی تقریب گزشتہ روز ہوئی، روح پرور ماحول میں دربار شریف کو عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیا گیا۔
نائب وزیر اعظم اوروزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے خصوصی شرکت کی اورمزار شریف کو غسل دیا اور وہاں فاتحہ خوانی اور دعا کی اور مزار پر چادر چڑھائی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ داتا دربار کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری اور گنبد کو بلند کر دیا گیا ہے ، مسجد میں مدینہ منورہ طرز کی چھتریاں بھی نصب کی جائیں گی، جس کی باقاعدہ اجازت وزیراعلیٰ مریم نواز نے دیدی ہے ۔آئندہ غسل سے پہلے داتا دربار کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ31 مئی 1999 کو اس منصوبے کا پہلا افتتاح محمد نوازشریف نے کیا تھا،اب یہ منصوبہ مکمل ہونے جا رہا ہے ۔غسل کی تقریب میں صوبائی وزیر اوقاف چودھری شافع حسین،بلال یاسین، مجتبیٰ شجاع الرحمن ،پارلیمانی سیکرٹری ملک وحید، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری اورکئی سینئر افسر بھی موجو دتھے ۔