پاکستان اورفرانسیسی ترقیاتی ایجنسی کے درمیان معاہدہ طے

پاکستان اورفرانسیسی ترقیاتی  ایجنسی کے درمیان معاہدہ طے

اسلام آباد (آئی این پی )حکومت پاکستان اورفرانسیسی ترقیاتی ایجنسی کے درمیان معاہدہ طے پا گیاہے جس کے تحت فرانس پاکستان کو ایک کروڑ 20 لاکھ یورو گرانٹ فراہم کرے گا۔

ترجمان اقتصادی امور کے بیان کے مطابق سیکرٹری اقتصادی امور،فرانسیسی سفیر اور اے ایف ڈی کے ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کئے ، یہ یورپی یونین کی گرانٹ ہے جو فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی کے زیر انتظام فراہم کی جائے گی، منصوبہ واسا لاہور اور فیصل آباد کی سروس کے معیار کو بہتر بنانے میں کارگر ثابت ہوگا، یہ منصوبہ ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کیلئے موثر ریگولیٹری فریم ورک کے نفاذ میں مدد فراہم کریگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں