برہان وانی ہر کشمیری کی سانس

 برہان وانی ہر کشمیری کی سانس

اسلام آباد (آئی این پی )حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور کشمیر کاز کی سرگرم رکن مشعال ملک نے کہا ہے کہ برہان وانی آج بھی زندہ ہے اور آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی۔

کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی برسی کے موقع پر پر ایک ویڈیو پیغام میں مشعال ملک نے کہا ہے کہ سلام ہے اس ماں پر جس نے برہان کو جنم دیا اور اس بیٹے پر جو زندہ ہو کر بھی شہادت کی چادر اوڑھ گیا۔مشعال ملک نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر آج بھی برہان وانی کی صدا سے گونج رہا ہے ، برہان مرا نہیں وہ سانس بن گیا ہے ہر کشمیری کی، جب تک کشمیر زندہ ہے برہان کی للکار گونجتی رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں