درآمدی چینی کو پرٹیکس استثنیٰ مل گیا
اسلام آباد(نامہ نگار، دنیا نیوز)بڑھتی ہوئی قیمت سے نمٹنے کیلئے درآمدی چینی کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا اور چینی ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و خوراک رانا تنویر حسین نے چینی کی درآمد سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا چینی ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے درآمد کی جائے گی، چینی کی درآمد پر تمام ٹیکسز سے استثنیٰ دیا گیا، پہلے مرحلے میں 2 لاکھ ٹن چینی کیلئے ٹینڈر جاری کیاجائے گا ۔ ایک ہفتے بعد مزید 1.5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا دوسرا ٹینڈر ہوگا۔ درآمدی چینی موٹے دانے والی اور اعلیٰ معیار کی ہوگی، شپمنٹ کے بعد معائنہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔