عمران کے بیٹوں کے ذریعے فساد کی اجازت نہیں دی جائیگی، عظمیٰ

 عمران کے بیٹوں کے ذریعے فساد کی اجازت نہیں دی جائیگی، عظمیٰ

لاہور (دنیا نیوز، نیوز ایجنسیاں )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سی سی ڈی کے چاروں طرف چرچے ، ستھرا پنجاب کے بعد سدھرا پنجاب پروگرام شروع ہو گیاجو کل تک غنڈہ گردی کرتے تھے۔

 آج قرآن پر حلف اٹھا کر معافیاں مانگ رہے ہیں، ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جمائما کے بیٹے اپنے والد کے زخمی ہونے پر نہیں آئے ، مگر اب ان کو پاکستان کی یاد ستا رہی ہے ،بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے ذریعے فساد کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔بانی پی ٹی آئی کی بیٹی کو بھی پورا حق ہے کہ وہ اپنے والد سے آکر ملے ۔ ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے دور میں لوٹے گئے 10 کھرب روپے مریم نواز کے سر تھوپنے کی کوشش کی گئی ہے ۔گندم کے عوض رکھے گئے سینکڑوں ارب روپے کے قرض بزدار، پرویز الہٰی اور پنکی پیرنی نے کھائے ۔انہوں نے کہا محرم الحرام کے دوران پنجاب حکومت کے انتظامات انتہائی شاندار اور منظم رہے ۔ لاہور میں جرائم کی شرح میں 68 فیصد تک کمی آئی ہے جبکہ چکوال، بھلوال اور گجرات جیسے اضلاع میں زیرو ڈکیتی کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح ہدایت کی ہے کہ صوبے کی کسی سڑک پر کوئی جرائم پیشہ رکاوٹ نہیں بن سکتا۔ پنجاب کی تمام سڑکیں کلیئر کروا دی گئی ہیں، اور جرائم پیشہ عناصر اب خود قرآن پاک پر حلف دے کر معافیاں مانگنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ \"جو کل تک کن ٹوٹے اور غنڈے بنے پھرتے تھے ، وہ آج ویڈیوز میں معافی مانگتے دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک خاص رپورٹ کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ، جو بزدار، پرویز الہٰی اور دیگر افراد کے ادوار سے متعلق ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں