کل لاہور آئینگے
اسلام آباد ( نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی آج بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا امکان ہے ،جس میں بانی پی ٹی آئی سے بجٹ تجاویز،مخصوص نشستوں کے فیصلے ،سینیٹ انتخابات اور حکومت مخالف تحریک سے متعلق ہدایات لیں گے۔
علی امین گنڈاپور ہفتہ کی سہ پہر لاہور پہنچیں گے جہاں وہ رات کو قیام کریں گے اور کل شام 8اراکین پنجاب اسمبلی کے عشائیہ میں شرکت اور خطاب کریں گے ۔ علی امین اتوار کو لاہور میں اہم ملاقاتوں کے علاوہ دن گیارہ بجے پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔