فیض آباد احتجاج کیس ،گنڈا پور کے وارنٹ گرفتار ی برقرار ، عامر محمود کیانی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج کے مقدمہ میں طلبی کے باوجودمسلسل عدم پیشی پر وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری قرار دینے کا سٹیٹس برقرار رکھتے ہوئے سابق وفاقی وفاقی وزیرعامر محمود کیانی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔
عدالت نے کمرہ عدالت میں موجود ملزموں فیصل جاوید خان، واثق قیوم ودیگرکی حاضری لگائی،گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ان کے وکیل راجہ ظہور نے عدالت کو پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا، جس پر جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ علی امین کے وارنٹ اور اشتہاری کا سٹیٹس وہی رہے گا۔