پنجاب پولیس: 59افسروں کے تقرروتبادلے ،نوٹیفکیشن جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں 34 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز،21سپرنٹنڈنٹس اور4اسسٹنٹس کے تقرروتبادلے کردئیے گئے جن میں ترقی پانیوالے 24اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور19سپرنٹنڈنٹس کی تعیناتیاں شامل ہیں، افسروں کی مختلف برانچز ، یونٹس اور اضلاع میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمدعاشق اور حافظ نوید اصغر کوسی سی پی او آفس لاہور ، سپرنٹنڈنٹ مقصود عالم،مریم یوسف اورنیلما فاروق کو سی سی پی او آفس لاہور ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف علی کوسی سی ڈی ہیڈ کوارٹر لاہور ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام مرتضی ٰکوپولیس قومی رضاکار ویلفیئربرانچ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر افتخار انور کو ایڈمن برانچ لاہور ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد نوید ملک کولاجسٹک برانچ پنجاب لاہور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران اعظم اورمہوش ضمیرکوسپیشل برانچ ہیڈ کوارٹر لاہور، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز محمد افضال اکبر،محمد طاہر، عدنان نوشیر اورکلثوم یوسف کو سی سی ڈی ہیڈ کوارٹر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اعجاز کو اسٹیبلشمنٹ ٹریفک ہیڈ کوارٹر پنجاب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظفر اقبال کو رجسٹرار ایگزیکٹوبرانچ 2، اسسٹنٹ ڈائریکٹرفاروق رضا کوایلیٹ پولیس فورس ہیڈ کوارٹر لاہوراور اسسٹنٹ ڈائریکٹرزاہد سرفراز کو ایس پی یو پنجاب لاہور تعینات کیاگیاہے ۔